وزیراعلیٰ کا سندھ میں کورونا کے 104نئے کیسز سامنے آنے پر اظہار تشویش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad Ali Shah’s important message on Coronavirus situation in Sindh

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ،یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ،صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ۔ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی اور گیس کے بلوں پر ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن  سخت کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ 371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ۔آج مزید 13 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔

Related Posts