کراچی میں بارش، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ذمہ داران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM directed all responsibles to stay in the field over Rain in Karachi

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کے پیش نظر تمام ذمہ داران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء، شبیر بجارانی، ناصر شاہ، فیض ڈیرو، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی، پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ہیلتھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کورفائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ دیگر ڈویژن کے کمشنرزاورڈی سیز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیاکہ کراچی میں آج رات اور کل بارشیں ہونگی، کمشنر، ایڈمنسٹریٹر، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنی تیاری کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 3 بڑے نالوں، کورنگی نالہ، محمودآباد نالیہ اور گجر نالہ کے بیشتر علاقے صاف ہیں، کے ایم سی کے 43 اور ڈی ایم سیز کے 514 نالے ہیں جن کی صفائی ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ایڈمنسٹریٹر اور دیگر ڈویژنز اور اضلاع کو ہدایت کی کہ تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر کیے جائیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کے نکاس کا مکمل انتظام اور تمام لوکل باڈیز، ضلعی انتظامیہ کا اسٹاف فیلڈ میں موجود ہونا چاہئے۔

Related Posts