پی ٹی آئی کارکن کا انتقال تشدد سے نہیں ہوا، نگراں وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: نگراں وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا انتقال تشدد کے باعث نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر تشددسے جاں بحق نہیں ہوا۔ کسی بھی شہری کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر کے سابق صدر خورشید حسن کی 38ویں برسی

پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ علی بلال کےوالد نے کہا میرے بیٹےکی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں جبکہ سوشل میڈیاپر طوفان بدتمیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس شخص کو مارنےکی سازش نہیں تھی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ آٹھ تاریخ کو واقعہ ہوا جس میں پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کا ورکر ہلاک ہوا۔ جب مجھے معلوم ہوا بڑا شاکنگ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی تھی مگر بندہ مر جانا چھوٹی بات نہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کو کوئی ایسی ہدایت نہیں تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کوئی بھی معلومات میڈیا تک نہیں شئیر کی جائے گی جب تک تمام چیزیں کلئیر نہ ہوجائیں۔

فیصلہ کیا گیا تھا اگر کارروائی میں پولیس کی نا انصافی سامنے آئی تو سخت ایکشن لیں گے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ علی بلال کے والد کی اپیل پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ تشدد کی ہدایات نہیں دی تھیں۔

عثمان انور نے کہا کہ علی بلال کی لاش 6:52پرسروسز اسپتال لائی گئی۔ گاڑی کے ڈرائیورکانام جہانزیب ہے۔ گاڑی کے مالک کا نام راجہ شکیل ہے۔ راجہ شکیل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا رکن ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈرائیورنے حادثےکےبعد حلیہ تبدیل کیا۔ راجہ شکیل اگلےدن یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے۔  راجہ شکیل نے رات ساڑھے 8بجے یاسمین راشد کو واقعے کی اطلاع دی۔

یاسمین راشد نے اگلے دن لیڈرشپ سے ملاقات کرانے کیلئے زمان پارک آنے کا کہا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 31کیمروں کی مدد سے وارث شاہ روڑ سے گاڑی کو برآمد کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے علی بلال کے والد کو زمان پارک بلایا۔نگراں وزیر اعلیٰ  محسن نقوی نے کہا کہ حادثے میں ملوث ڈرائیور نے اپنا حلیہ بدل لیا اور انڈر گراؤنڈ کر لیا۔

الزامات نہ لگائیں، محسن نقوی

ایک موقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آپ سیاست کریں کون روک رہا ہے؟ لیکن الزامات تو نہ لگائیں۔ مسلسل جھوٹے الزامات لگائے جارہےہیں جس کاجواب دینا ضروری ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ بننے کے بعد مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  پی ٹی آئی والوں نے جاں بحق ہونے والے کارکن کو ہر طرح کا لالچ دیا۔

اس سلسلے میں نگراں وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جس جس نے زیادتی کی،اللہ پر چھوڑتےہیں۔ اگر اس سیٹ پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقےسےجواب دیتا۔ جوآڈیوبنائی گئی وہ سن کر فرانزک کی ضرورت نہیں۔ جعلی آڈیو میں سکیورٹی ادارے کے افسراور ہمارےایس پی کے درمیان گفتگوسنائی گئی۔فرانزک کی ضرورت نہیں۔

Related Posts