پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کے لیے پر عزم نائلہ کیانی کی کے ٹو پر پیش قدمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم، کے ٹو پر نائلہ کی پیش قدمی شروع
پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم، کے ٹو پر نائلہ کی پیش قدمی شروع

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لیے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرسکتی ہیں۔

دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اتوار کے روز کے ٹو بیس کیمپ سے سفر شروع کیا تھا، تاہم پیر کی شام وہ کیمپ ون پر پہنچی گئیں۔

کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، اس کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہے ۔ نائلہ کیانی ایڈوانس بیس کیمپ کو کراس کرنے کے بعد 6 ہزار 9 سو میٹر بلندی پر اس کے کیمپ ون تک پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال نائلہ کیانی نے گاشر برم ٹو کی چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی تھیں۔ 8035 میٹر کی بلندی پر جانے سے چند ماہ قبل ہی انھوں نے اپنے دوسرے بچے کو جنم بھی دیا تھا۔

 

Related Posts