مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانسہرہ : مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی تاہم مرکزی ملزم کو 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانسہرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ساہیوال میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں رشتہ دار گرفتار

پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں طالب علم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ اس کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

واقعہ کے بعد انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کردیا ہے ،ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

Related Posts