معروف گلوکار استاد مبارک علی خان لاہور میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ustad Mubarak Ali Khan passes away

پاکستان کے معروف لوک گلوکار استاد مبارک علی خان طویل علالت کے بعد گزشتہ شب لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 81 سالہ گلوکار استاد مبارک علی خان پچھلے کافی عرصے سے علیل تھے اور جمعرات کے روز انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ لاہورکے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے ، ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:معروف گلوکار جواد احمد ایک بار پھر کورونا وائرس کاشکار

استاد مبارک علی خان کیرانہ گھرانے کے ایک ممتاز فنکار تھے،ان کوابتدائی موسیقی کی تعلیم ان کے ماموں غضنفر علی خان نے دی اور وہ استاد عامر خان کو اپنا روحانی استاد کہتے تھے۔

استاد مبارک علی خان کو آل پاکستان میوزک کانفرنس اور حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہوں نے متعدد بار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پاکستان کے معروف لوک فنکار شوکت علی بھی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

Related Posts