ملکی سالمیت کیلئے پاک فوج کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سالمیت کیلئے پاک فوج کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔چیف جسٹس
ملکی سالمیت کیلئے پاک فوج کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔چیف جسٹس

اسلام آباد: پاکستان کے نئے چیف جسٹس جناب جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پاک فوج کا ملکی سالمیت کیلئے کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ فوجی جوان وطن کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی زیرِ قیادت کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا ملکی سالمیت کیلئے کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی

جسٹس گلزار سبکدوش، جسٹس عطاء بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی زیر قیادت وفد کو آئینِ پاکستان کی اہمیت اور آئینی اداروں کے وظائف سے متعلق آگہی دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرتی ہے۔

چیف جسٹس سے ملاقات کیئے آنے والے وفد میں مختلف ممالک سے پاکستان آئے ہوئے طلبہ بھی موجود تھے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ پاک فوج آئین میں درج ضوابط کے تحت کام کرتی ہے۔ ناگہانی آفتوں میں سول اداروں کے ہمراہ عوامی خدمت بھی مسلح افواج کا وطیرہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔

آج سے 2روز قبل تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیتے ہیں۔رواں سال 7 سینئر ججز بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ 

Related Posts