بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2شہری شہید، جبکہ 1شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2شہری شہید، جبکہ 1شدید زخمی
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2شہری شہید، جبکہ 1شدید زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید، جبکہ 1شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے آج 11 بجکر 55 منٹ پر ایل او سی کے سیکٹر ستوال میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز نے چرواہوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں عبید قیوم اور محمد قاسم شامل ہیں، دونوں کا تعلق ضلع پونچھ کے گاؤں بارہ دری سے ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اپنی مرضی کے انتخاب کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارت کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی یاد دہانی کرائی گئی ہے، کشمیریوں کی زمینوں پر کاشتکاری کا ناقابل تنسیخ حق بھی کشمیریوں کا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم کشمیریوں کے ساتھ معمول کا غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، بھارت منصوبے کے تحت جھوٹے، من گھڑت بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت اور امریکا کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا حوالہ گمراہ کن ہے۔پاکستان

پاکستان، بلااشتعال فائرنگ کے معاملے پر شدید سراپا احتجاج ہے، لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھیں گے۔

Related Posts