سندھ ہائیکورٹ میں یکم سے 22 مئی تک سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC bans seashore reclamation, commercial use of defence related properties

کراچی:کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے اہم فیصلے کر لیے ہیں، یکم سے 22 مئی تک ہائیکورٹ اور سرکٹ بینچز میں سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم سے 22 مئی تک سندھ ہائیکورٹ اور سرکٹ بینچز میں ضمانت، حبس بے جا اور نظر بندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے حکم امتناع جس میں ناقابل تلافی نقصان ہو ان مقدمات کی سماعت بھی جاری رہے گی،ایسی جیل اپیلیں جن میں ملزمان جیل میں ہوں ضمانت پر رہائی نہ ملی ہو، سماعت ہوگی۔

عدالت کی اجازت کے بعد فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت بھی ہوسکے گی۔سیشن عدالتوں میں فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی، سیشن عدالتوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ایسے مقدمات کی سماعت بھی جاری رہے گی جن میں حتمی دلائل جاری ہوں۔اعلامیے میں ہدایت دی گئی کہ اسپیشل کورٹس اور ٹربیونلز میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سماعت کے دوران عدالتوں کے احاطے میں ہجوم اکٹھا کرنے سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کورونا ویکسین پولیس اہلکاروں کو لگنا شروع

Related Posts