صورتحال مزید خراب ہوئی تو سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو خبردار کردیا، انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور پابندیوں کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔

مزید پابندیوں سے بچنے کے لیے شہری حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ شہری اور تاجر برادری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے۔

ریستوران کو اجتماعی دعوتوں کے لیے استعمال کرنے کی شکایات ہیں، دکانیں چھ بجے کے بعد بھی کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کے خلاف ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپنے، اپنے اہل خانہ اور پورے ملک کے شہریوں کے تحفظ کے لیے خدارا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور قانون نافز کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت کو عوام کا تعاون درکار ہے۔

مزید پڑھیں: 50سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، وزیرصحت پنجاب