کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا الرٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا الرٹ جاری
کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا الرٹ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں مون سون کے دوران ممکنہ طور پر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری کیے جانے والے الرٹ کے مطابق ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر وزن لگا کر پارک کیا جائیں۔

بارش دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے اور بارش کے بعد جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات سے نمٹنے لیے اضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی والے ہوجائیں تیار، آج شام سے آندھی اور تیز بارش کا امکان

ایئر پورٹ رن وے اور ملحقہ علاقے میں تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹادیا جائے اور بارش سے رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

Related Posts