شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Citizen Amendment bill SC
شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

نئی دہلی : بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے والے شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ نے تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کے متنازع بل کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بل برابری،بنیادی حقوق اور زندہ رہنے کے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم ہے لہٰذا عدالت فوری طور پر اسے غیر قانونی قرار دے۔

مزید پڑھیں:مودی کے زیر اثر بھارت ہندوتوا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا گیا جس پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

Related Posts