کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان

کراچی میں جہاں بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی کی بندش سے شہری بے حد پریشان ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی بند ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے روز مرہ کے کام متاثر ہورہے ہیں۔

سعدی ٹاؤن میں دو گھنٹے سے بجلی غائب ہے، شہری اذیت کا شکار ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو شروع ہونے والی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے باعث کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی میں جمع ہوگیا ہے۔

رات کو ہونے والی بارش کے بعد کے ڈی اے چورنگی، بورڈ آفس، نمائش چورنگی، ناگن چورنگی، گودھرا روڈ، پاور ہاؤس، یوپی موڑ، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں۔

Related Posts