ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی سی (ڈپٹی کمشنر) نے کہا کہ شہر کے تمام عوامی مقامات پر آمدورفت ماسک کے بغیر ممکن نہیں ہوگی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ ضروری قرار دی گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عوامی مقامات مثلاً مساجد، مارکیٹس اور بس اسٹاپس پر چیکنگ کی جاسکتی ہے اور جس شہری نے ماسک نہیں پہنا ہوگا، اس کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد نے گلیوں، دفاتر اور سڑکوں پر بھی چیکنگ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دفعہ 188 کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے اور 3 ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا ہر شخص کی ذمہ داری ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ہر شخص کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مساجد، بازار، شاپنگ مالز، عوامی ٹرانسپورٹ اور سڑک وغیرہ پر ماسک پہننا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ظفر مرزا

Related Posts