نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری اسٹاپ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تاجر کو زخمی کردیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ ٹیپو سلطان میں درج مقدمہ کے مطابق تاجر فراز خان ولد محمد خان پر اتوار کی صبح نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے اور انہیں فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایل او کرنے کے بعد علاج معالجہ کیلئے انہیں این ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

کیا آپ جانتے ہیں سردیوں میں چیا سیڈز آپ کی صحت کیلئے کس قدر فائدہ مند ہیں؟

تھانہ ٹیپو سلطان کے پی آئی اقبال محمود نے زخمی فراز خان کا دفعہ 154 کا بیان قلمبند کیا جس کے مطابق فراز خان ولد محمد خان اپنی کار نمبر 302 بی ایل ٹی کرولا گرے میں سوار ہو کر برنس روڈ سے گھر آ رہا تھا کہ اس دوران شیل پمپ نرسری شاہراہ فیصل پر سوا سات بجے جمپ پر کار کی رفتار کم ہونے پر پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر چار اشخاص نے اسلحہ سے شدید فائرنگ شروع کر دی۔

ایف آئی آر کا عکس

زخمی شخص کے مطابق جان سے مارنے کی نیت سے کی گئی فائرنگ سے میری کار کے علاوہ مجھے ایک گولی دائیں گال پر لگ کر گردن کے پیچھے سے نکل گئی، جس کے نتیجے میں میں زخمی ہو گیا اور فائرنگ سے لوگ جمع ہو گئے تاہم مسلح لوگ وہاں سے بھاگ گئے اور فائرنگ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد راہگیروں نے مجھے برائے علاج معالجہ جناح ہسپتال پہنچایا۔

زخمی فراز خان کے مطابق میں نے اپنے پارٹنر طارق، کرم اللہ، مظہر، منصور شاہ نامی اشخاص نے مجھ سے روڈ پچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکوں کیلئے 19 کروڑ 87 لاکھ روپے مختلف اوقات میں وصول کئے تھے جن کی واپسی کے تقاضے پر انھوں نے مجھے جان سے مارنے کی کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

زخمی فراز کے مطابق مجھے قوی شک ہے کہ آج والا حملہ بھی ان تینوں نے مجھے جان سے مارنے کی نیت سے کروایا ہے کہ میرا دعوی ہے ملزمان کرم اللہ، مظہر اور منصور شاہ و دیگر حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جس کے بعد تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے فراز خان ولد محمد خان کی مدعیت میں نوعیت جرم 324/34/109 ت پ کے تحت
ایف آئی آر درج کردی۔

Related Posts