وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک بھر میں ”کلین گرین انڈیکس“ کے تحت شہروں میں پانی اور صفائی کے نظام پر معلوماتی پروگرام کا آغاز کریں گے جبکہ ابتدائی طور پر 19 شہروں کی رینکنگ ہوگی۔
ملک کے 19بڑے شہروں میں کلین گرین سٹی انڈیکس کا آغاز کیا جائے گاجس کے لیے وزیر اعظم عمران خان شہروں کی رینکنگ میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن فارن فنڈنگ کو بہت بڑی بات بنا کر پیش کر رہی ہے۔حماد اظہر
ابتدائی طور پر 19 شہروں سے شروع کیا جانے والا ”کلین گرین انڈیکس “ منصوبہ بعد ازاں پورے ملک تک پھیلایا جائے گا، جس کا مقصد شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، نکاسئ آب کا محفوظ نظام اور صحت وصفائی کی سہولیات معلوم کرنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے تحت ”کلین گرین انڈیکس“ پروگرام کے تحت جو شہر سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، اسے کلین گرین چیمپیئن قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور ذمہ دار افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ تبدیلی سیاسی نہیں بلکہ انتظامی بہتری کے لیے ہونی چاہئے جبکہ پنجاب سمیت کسی بھی صوبے میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو ضرور کرنا چاہئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے دوران مختلف ملکی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کے دھرنے اور احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی پر مشاورت کی۔
مزید پڑھیں: تبدیلی سیاسی نہیں، انتظامی بہتری کے لیے ہونی چاہئے۔وزیر اعظم عمران خان