واشنگٹن: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ویب سیریز”سیٹیڈل“ مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ چیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی کی جانب سے سیریز کی لاگت پر تحفظات کا اظہار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمازون کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی جیسی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے کچھ پروگرامز کی لاگت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن میں پریانکا چوپڑا کی سیٹیڈل سرِ فہرست ہے۔
کیا ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی ویڈیو لیک ہوگئی؟
متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کی رچرڈ میڈن کے ہمراہ تھرلر ویب سیریز پر فلمی ناقدین اور شائقین نے بھی اچھے تبصرے نہیں کیے جس کی لاگت کا تخمینہ 25کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اینڈی جیسی نے ایمازون کے 6 بڑے پروگرامز کے بجٹ کا تفصیلی تجزیہ پیش کرنے کا حکم دے دیا جن میں سیٹیڈل کے ساتھ ساتھ دی پیری فیرل اور ڈیڈ رنجرز بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں اپنے پہلے سیزن میں ایمازون کی جانب سے دی رنگز آف پاور بھی عوام پر اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی جس پر لاگت کا تخمینہ 40 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے درجنوں بھارتی فلمز کے علاوہ امریکی ویب سیریز سے قبل بے واچ سمیت دیگر ہالی ووڈ فلمز اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو سمیت دیگر پراجیکٹس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔