وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمین بن کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی 3 ملزم خواتین اور 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلزمان گھروں میں نوکری تلاش کرتے، پھر ملازم بن کر گھریلو کام کاج کے دوران گھروں کی قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہوجاتے تھے۔
اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ڈھونڈنے کیلئے باضابطہ طور پر 3 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان واردات کے بعد اپنے علاقوں میں روپوش ہوجاتے تھے۔
گرفتار ملزم نے بتایا کہ ہم پہلے ریکی کرتے تھے، پھر دیگر افراد کے ساتھ مل کر اکٹھے واردات کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبض سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔
چوری شدہ رولیکس گھڑی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئیں۔ ملزمانن میں صبا، فوزیہ اور طاہرہ اور عنایت علی شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نشاندہی پر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیر پورٹ پر گاڑی سے 21 کلو ہیروئن برآمد، ڈرائیور گرفتار