لاہور میں چینی خاتون اپنے ہی سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں لُٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں چینی خاتون اپنے ہی سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں لُٹ گئی
لاہور میں چینی خاتون اپنے ہی سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں لُٹ گئی

لاہور: ڈیفنس پولیس نے چینی خاتون کے دو پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو ان سے دو لاکھ روپے نقدی اور موٹرسائیکل لوٹنے پر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت اسامہ اور جواد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا، چینی خاتون کا نام جی ژیو جین ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی ایچ اے کے فیز IV میں خاتون کی رہائش گاہ پر نجی کمپنی کے گارڈز تعینات تھے۔

اتوار کو مسلح ملزمان نے اپنی چینی ملازم خاتون کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا، اس کے بازو اور ٹانگیں باندھ کر اس کے گھر سے نقدی چھین کر لے گئے۔

مزید پڑھیں:دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان نے اس کی موٹرسائیکل بھی چھین لی اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

Related Posts