بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی چین اور دنیا کے عوام کی مشترکہ کامیابی ہے، چینی صدر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی چین اور دنیا کے عوام کی مشترکہ کامیابی ہے، چینی صدر
بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی چین اور دنیا کے عوام کی مشترکہ کامیابی ہے، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کامیابی سے اختتام پزیر ہوئے ہیں۔ چین نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کیے ہیں، جسے عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ نے آئی او سی کے صدر تھامس باخ کے نام ایک جوابی خط بھیجا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کامیابی سے اختتام پزیر ہوئے ہیں۔ چین نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کیے ہیں، جسے عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے مزید تیز، مزید اعلیٰ، مزید مضبوط، مزید اتحاد کے نئے اولمپک نعرے کی مکمل ترجمانی کرتے ہوئے دنیا کے لوگوں کے لیے گرم جوشی، امید اور دوستی کا پیغام دیا ہے۔ علاوہ ازیں اتحاد کے فروغ، مل کر مشکلات پر قابو پانے اور مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی مضبوط قوت کی ترغیب بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

صدر شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ چینی عوام کی کامیابی ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں چینی عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ذریعے، چین میں 300 ملین سے زائد لوگوں نے برفانی کھیلوں میں حصہ لیا ہے، جس نے ایک صحت مند چین کی تعمیر اور عالمی برفانی کھیلوں کی ترقی کے وسیع امکانات لائے ہیں۔

Related Posts