بیجنگ میں چینی و روسی صدور کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ میں چینی و روسی صدور کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
بیجنگ میں چینی و روسی صدور کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں جاری تنازعے کے پس منظر میں امریکا مخالف ممالک ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور ولادی میر پیوٹن نے خارجہ محاذ پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی، کیوی وزیر اعظم

دونوں ممالک کے سربراہان نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران امریکا کے اتحادی ممالک نیٹو میں مزید توسیع کی مخالفت کی جو مبینہ طور پر یوکرین تنازعے کے دوران امریکا مخالف ممالک کی جانب سے اہم سفارتی پیشرفت سمجھی جارہی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چین اور روس نے خارجہ پالیسی میں ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ کوئی بھی ملک دیگر ممالک کی قیمت پر اپنی سلامتی میں بہتری نہیں لاسکتا۔

امریکا کے اتحادی نیٹو ممالک روسی و چینی صدور کی ملاقات کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے بیرونی مداخلت ناکام کرنے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کر لیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے مابین گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ روس اور چین کے صدور نے نیٹو ممالک سے مطالبہ کیا کہ سرد جنگ کی سوچ سے پیچھے ہٹ جائیں۔ دونوں ممالک نے امریکی حیاتیاتی جنگ سے متعلق پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا۔

تائیوان کے معاملے پر روس نے چین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت کے معاملے پر روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اعلامیےمیں کہا کہ روس اور چین خلاء کو جنگ کا میدان بنانے کے خلاف مشترکہ تعاون کرینگے۔

Related Posts