خطرناک کورونا وائرس کی بدترصورتحال سے باہر آگئے، چین کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pandemic could make another 25 million jobless: UN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:چینی حکام نے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے باہر آنے کا دعویٰ کیاہے۔

چین کے سینئر میڈیکل ایڈوائزر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے جون تک ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

صحت یاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ انفیکشن کی شرح بھی انتہائی کم ہے‘چینی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ چین وائرس کی بدترین صورتحال سے باہر آگیا ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 124 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

مذکورہ وائرس سے چین میں اب تک مجموعی طور پر 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

وائرس ہونے کے بعد 62 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے‘عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو ایک عالمگیر وباء قرار دیا ہے لیکن اس پر قابو پانے کے لیے چین نے جو اقدامات کیے انہیں قابل تحسین بھی قرار دیا۔

Related Posts