بیجنگ: چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث معطل ہونے والے فضائی آپریشنز 8 اپریل سے بحال کردئیے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی میڈیا نے بتایا کہ وہان کے ٹیانہی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وائرس کے خلاف اسپرے کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔
چائنہ ژن ہوا نیوز کے مطابق وہان کے ٹیانہی عالمی ائیرپورٹ پر اسپرے کا چھڑکاؤ کورونا وائرس سے نجات کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ فضائی آپریشنز 8 اپریل سے بحال کردئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ہوبائی سے شروع ہوا تھا۔ ہوبائی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس جہاں سے شروع ہوا اور جہاں سب سے زیادہ وائرس نے وہان میں تباہی مچائی۔
ہمسایہ ملک چین میں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 81 ہزار 669 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ چین میں 3 ہزار 329 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
Wuhan Tianhe International Airport conducts disinfection as operations will resume on April 8. https://t.co/W6lWPQ4zFE pic.twitter.com/qTchKceyRH
— China Xinhua News (@XHNews) April 5, 2020