اسلام آباد میں سیاسی بحران سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں سیاسی بحران سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چین
اسلام آباد میں سیاسی بحران سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چین

بیجنگ: چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی سیاسی صورتحال سے پاک چین تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون متاثر نہیں ہوگا۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد رہنا چاہیے اور ملکی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

چین اور پاکستان کو ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے لیجیان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط ثابت ہوں گے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ”اٹوٹ اور چٹان سے مضبوط” ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد کی سیاسی صورتحال ہر موسم کے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت منصوبوں کے درمیان مجموعی تعاون کو متاثر نہیں کرے گی۔

چین کی جانب سے یہ بیانیہ پاکستان میں سیاسی گرما گرمی کی صورتحال کے درمیان سامنے آیا ہے، جب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا گیا اور انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

مزید پڑھیں: امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی پارلیمنٹ کی تحلیل اور نئے انتخابات کے اعلان کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب چین نے پاکستان کے سیاسی بحران پر تبصرہ کیا ہے۔

Related Posts