ملتان میں 6 سال کے بچے نے لینڈ کروزر گاڑی چلا کر دنیا کو حیران کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ملتان: گزرے زمانوں کے لوگ کہتے تھے کہ دنیا گول ہے مگر موجودہ سائنسی ترقی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا ہے۔ جس کا ثبوت آج کا یہ سوشل میڈیا ہے جس پر آئے روز مختلف حوالے سے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس پر کبھی کبھار حکام بالا کی جانب سے نوٹس لیا جاتا ہے اور کبھی ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے وہ ایک کم سن بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو ہے جس پر اب تک حکام کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 6 یا 7 سال زیادہ معلوم نہیں ہوتی وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے۔ تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پر کوئی موجود تھا یا نہیں اس بارے میں ویڈیو سے واضح نہیں ہوسکا کیونکہ لینڈکروزر کی پچھلی نشستوں کی کھڑکیوں پر سیاہ گلاس لگے ہوئے تھے۔

اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جانے لگا تاہم اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ابھی تک گاڑی کے مالک یا بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

دوسری جانب چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس اس گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب ترجمان سٹی پولیس عدنان کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو گاڑی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی جہاں بھی نظر آئے اس کے خلاف کارروائی کریں جبکہ سی ٹی او کی ہدایت پر معاملے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

Related Posts