کراچی :نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
رات گئے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے باعث ایک لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے، لاش کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کے ساتھ آنے والے افراد نے اسپتال میں بتایا کہ اسٹیج پر اس وقت نوٹ برسائے جارہے تھے اور مختلف بچے نوٹ اٹھانے میں مصروف تھے۔
مذکورہ بچے کو تقریب میں کوئی نہیں جانتا ، ممکن ہے کہ وہ باہر کہیں سے شادی ہال کے اندر آگیا ہو اور رش میں کسی کو پتہ نہ چلا ہو، فوری طور پر بچے کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 12 سے 14 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کا تصادم، سابق وائس چانسلر اور متعدد طلبہ زخمی