سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات سمیت مختلف محکموں کے 587 افسران کی ترقی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chief secretary sindh mumtaz ali shah

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس، محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، پولیس، جیل خانہ جات، سمیت مختلف محکموں کے 587 افسران کو ترقیاں دی گئیں۔

محکمہ کالیج ایجوکیشن میں 266 لیکچرار کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

محکمہ پولیس میں 10 افسران کو ایس پی اور 7 افسران کو ای آئی جی پی لیگل اور 1 ای آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن گریڈ 18 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

مزید پڑھیں:حکومتی دعوئے جھوٹے نکلے، کراچی میں ہزاروں کورونا بیڈ خالی ہونیکا انکشاف

محکمہ صحت میں 259 ڈاکٹروں کو سینیئر میڈیکل آفیسر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔ محکمہ بلدیات میں 15 افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز میں 5 افسران کو ڈائریکٹر فشریز گریڈ 19 میں ترقیاں دی گئی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 12 افسران کو سپرٹینڈنٹ انجینیئر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ۔

Related Posts