کے ڈی اے کے ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس عطاء عباس زیدی کے والد انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KDA Director Finance and Accounts Atta Abbas Zaidi's father has passed away

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس عطاء عباس زیدی کے والد محترم کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا، نماز جنازہ  بعد نماز ظہرین انچولی امام بارگاہ میں ادا کر دی گئی۔

ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ممبر ایڈمن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار نے مرحوم کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔

ٹریڈ یونینز کے رہنماوں نوید انور صدیقی ، عمران حسین ، لوکل باڈی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر افضل سندھو ، جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ، سرپرست مخدوم عادل ، خالد جدون ، جوہر مجید شاہ ،احمد علی، عابد عباسی و دیگر نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Related Posts