وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔

رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹربائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دورِ وزارت اعلیٰ میں ریسکیو 1122 سروس کا آغاز سال 2006 میں ہوا تھا۔ یہ سروس پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کے تحت شروع کی گئی۔ اس سروس کا مقصد آگ لگنے، امدادی کام اور ہنگامی حالت میں میڈیکل سروسز فراہم کرنا ہے۔

Related Posts