حکومت نے نیب قوانین تبدیل نہیں کیے، جرم ثابت ہونے تک سزا نہیں سنا سکتے، چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے نیب قوانین تبدیل نہیں کیے، جرم ثابت ہونے تک سزا نہیں سنا سکتے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کو نیب قانون تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن کچھ نہیں کیا،ایسا نہیں ہوسکتا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دے دیں۔

منگل کو آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تاثردیا گیا سپریم کورٹ نے نیب قانون میں سختی کردی۔

آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے سختی نہیں کی صرف قانونی پوزیشن واضح کی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگراس معاملے کو تفصیل سے سنیں گے تو انصاف کرسکیں گے،ہوسکتا ہے اس پورے کیس کوہی ختم کردیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک سال 8 ماہ کا وقت بہت طویل مدت ہے، قانون میں 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دئیے کہ احتساب عدالت میں آشیانہ اسکینڈل کا ٹرائل سست روی کا شکار ہے، ٹرائل کورٹ میں جرم ثابت ہوا تو سزا مل جائیگی، وجہ کے بغیر گرفتاری بد نیتی ہے اور کسی شخص کو غیر ضروری حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ایک ملزم کی ضمانت کنفرم کردی۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیف ایگزیٹو آفیسرامتیاز حیدر اور آشیانہ ہاؤسنگ کے کوآرڈینیٹر بلاول قدوائی کی ضمانت منظور ہوئی جبکہ جوائنٹ وینچر کمپنی کے نمائندے علی سجاد بھٹہ کی ضمانت کنفرم کی گئی۔

مزید پڑھیں:نیب لاہور نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کردیے

Related Posts