مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں ایک کلو مرغی کی قیمت 490 روپے ہے جب کہ ایک کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے ہے۔

فیڈ کی کمی کی وجہ چکن کی قیمت بڑھنے کی وجہ بنی، چکن کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی اصل وجہ یہی ہے، کراچی میں مرغی کا ایک کلو گوشت 720 روپے تک خریدا جا سکتا ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور بعض دیگر شہروں میں بھی مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مرغی کا ایک کلو گوشت 700 سے 705 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 550 روپے سے 600 روپے فی کلو گرام تک ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

بہت سے صارفین، جو پروٹین کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر چکن پر انحصار کرتے ہیں، ان بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

Related Posts