فلم “چھاوا” کی عالمی کمائی 750 کروڑ سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chhaava surpasses Rs750 crore worldwide collection
VOCAL

وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی تاریخی ڈرامہ فلم چھاوا کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن یہ اب بھی باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اپنی پانچویں ہفتے میں بھی کامیابی کے ساتھ نمائش جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چھاوا نے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور یہ وکی کوشل کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

 

حال ہی میں اس فلم نے رنبیر کپور کی اینمل کی مجموعی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد یہ رشمیکا مندانا کے لیے پشپا 2 کے بعد دوسری سب سے بڑی کامیاب فلم بن گئی ہے۔

اس سے قبل چھاوا نے شاہ رخ خان کی پٹھان کی مجموعی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ فلم نے اپنے پانچویں اتوار کو 8 کروڑ روپے کمائے جن میں سے 7 اعشاریہ 25 کروڑ روپے ہندی ورژن سے اور 75 لاکھ روپے تیلگو ورژن سے حاصل ہوئے۔

ریلیز کے 31 دن بعدبھارت میں فلم کی خالص کمائی 562 اعشاریہ 65 کروڑ روپے ہو چکی ہے جس میں 548 اعشاریہ 7 کروڑ روپے ہندی اور 13 اعشاریہ 95 کروڑ روپے تیلگو سے حاصل ہوئے۔

فلم کی مجموعی ملکی کمائی 661 اعشاریہ 3 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کی مجموعی کمائی 750 اعشاریہ 5 کروڑ روپے ہو گئی ہے جس میں 89 اعشاریہ 2 کروڑ روپے بین الاقوامی مارکیٹ سے حاصل ہوئے ہیں۔

وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کے علاوہ، فلم میں اکشے کھنہ، اشوتوش رانا، اور دیویا دتہ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

یہ فلم لکشمن اوٹیکر کی ہدایت کاری میں بنی ہے اور دنیش وجن کے پروڈکشن ہاؤس میڈوک انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کی گئی۔ چھاوا کو 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Related Posts