بھارتی آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
بھارتی آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

ممبئی: بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا تھا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے علاقے بوم دلا میں منڈلا ہلز کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور میجر جیانتھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:چینی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر تباہ، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی آرمی کے چیتا ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر جھول کھاتا ہوا پانی میں گر جاتا ہے۔

Related Posts