چارسدّہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 1 منشیات فروش اور 3 آئس فروشوں کو گرفتار کیا، ملزمان سے 530 گرام آئس اور 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جرائم پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کریک ڈاؤن ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے احکامات پر شروع کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سردریاب ناکہ بندی کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار ہوئے۔ موٹر سائیکل پر سوار بلال کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق دوسری کارروائی میں کار سوار 3 منشیات فروش لیاقت، مجاہد اور وہاب شاہ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق تخت بھائی سے ہے، ملزمان 510 گرام آئس اسمگل کرنے کے ارادے سے لے جارہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکسن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،12 کلو چرس برآمد