دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دیے
دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دیے

کراچی: پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی کپتانی کے دوران ان سے غیر مناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

دانش کنیریا نے انڈین نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شاہد آفریدی ایک ‘جھوٹا’ تھا جس نے ان کے ساتھ صرف اس لیے برا سلوک کیا کہ وہ پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے ہندو کھلاڑی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے ہمیشہ نیچا دکھایا۔ ہم ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے لیے اکٹھے کھیلتے تھے، وہ مجھے ایک روزہ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں دیتا تھا،انہوں نے مزید کہا آفریدی نہیں چاہتے تھے کہ میں ٹیم کے لئے کھیلوں، وہ جھوٹا، ہیرا پھیری کرنے والا تھا، کیونکہ وہ ایک بے کردار شخص ہے۔

تاہم، میری توجہ صرف کرکٹ پر تھی اور میں ان تمام حربوں کو نظر انداز کرتا تھا۔ شاہد آفریدی واحد شخص تھا جو دوسرے کھلاڑیوں کے پاس جاتا اور انہیں میرے خلاف اکساتا۔ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا اور وہ مجھ سے جلتا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلا۔

میں نے اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے اور مجھے بھی دوسروں کی طرح موقع دیا جانا چاہیے۔ اب میں کوئی انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں کھیل رہا ہوں۔ میں پی سی بی سے کسی کام کے لیے نہیں کہہ رہا ہوں، لیکن براہ کرم اس پابندی کو ہٹا دیں تاکہ میں سکون سے رہ سکوں اور عزت کے ساتھ اپنا کام کر سکوں۔

مزید پڑھیں:انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم

یہاں یہ بات واضح رہے کہ کنیریا ماضی میں کئی الزامات کی زد میں آچکے ہیں، اور وہ اپنے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے لیے پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Related Posts