مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی پروقار تقریب، ملک بھر میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

 مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی، تقریب کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کیا پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ہے؟

دریں اثنا آج بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

واضح رہے کہ بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

تقریبات میں قیام پاکستان کی تحریک کی تاریخ اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور کردار پر روشنی ڈالی جائے گی اور بانیان پاکستان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جس کی بدولت آج دنیا کے نقشے پر پاکستان نامی ایک آزاد ریاست موجود ہے۔

Related Posts