عید کے دوران کراچی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم ابر آلود رہے گا
ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز کراچی سمیت ملک  کے دیگر شہرں میں تیزہواؤں،  گرج چمک  کے ساتھ  بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم مئی سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز رہے گا، یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی، کوئٹہ ،چمن ، پشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں شیشہ پینے پر مہوش حیات تنقید کا شکار

اس کے علاوہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپور  خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں گردآلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے جب کہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

Related Posts