رمضان المبارک میں شیشہ پینے پر مہوش حیات تنقید کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان المبارک میں شیشہ پینے پر مہوش حیات تنقید کا شکار
رمضان المبارک میں شیشہ پینے پر مہوش حیات تنقید کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اداکارہ مہوش حیات نے شیشہ پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ مہوش حیات اپنے خیالات، بیانات اور پہناوے سے متعلق کافی بے باک مانی جاتی ہیں، متعدد پلیٹ فارمز پر مخلتف ملکوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش حیات کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے گزشتہ کل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس مں وہ شیشہ (تمباکو) پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا ٹیزر جاری

 انسٹا گرام پر 4.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اداکارہ مہوش حیات ویڈیو میں  شیشہ پیتے ہوئے اس کا دھواں بھی ہوا میں اُڑا رہی ہیں جس پر مداح سخت سیخ پا نظر آرہے ہیں۔

مداحوں کا مہوش حیات کی ان اسٹوری پر ردِ عمل میں کہنا تھا کہ مہوش حیات کو رمضان المبارک کا احترام کرنا چاہیے۔

انٹرنیٹ صارفین و مداحوں کا تبصرے میں کہنا ہے کہ اگر مہوش حیات شیشہ پی ہی رہی تھیں تو اُنہیں رمضان میں ایسی ویڈیو اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Related Posts