سمندری طوفان، مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان لیبیا کے ساتھ ہے۔چیئرمین سینیٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لیبیا میں سمندری طوفان سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان لیبیا کے عوام کے ساتھ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت اپنے لیبیاکے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسی ناگہانی آفت سے سب کو محفوظ فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیبیا میں سمندری طوفان سے 5000سےزائد شہری جاں بحق

لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی بلندئ درجات اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لیبیا کے بہادر عوام روایتی عزم و ہمت سے اس ناگہانی آفت کا مقابلہ کریں گے جس کیلئے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اقوامِ عالم ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ موسمیاتی تغیرات کے اثرات کم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5ہزار سے زائد جبکہ 10 ہزار کے لگ بھگ شہری لاپتہ ہو گئے۔ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

ڈینیل نامی سمندری طوفان کے باعث درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں، درنہ سمیت قریبی علاقے ڈیم ٹوٹنے کے باعث مزید تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔ لیبین حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں فوری امداد درکار ہے۔

Related Posts