چیئر مین سینیٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیو فیری شا کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئر مین سینٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیو فیری شا کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
چیئر مین سینٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیو فیری شا کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے آسٹریلین ہائی کمشنرڈاکٹر جیو فیری شا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور آسٹریلیا کے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا نے اہم بین الاقوامی امور کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کیا ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اور خاص طور پر انجینئرنگ کے شعبے میں موجود مثالی تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلیم، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کوو سعت کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر خطے کی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوگیا ہے ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ جاتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا وفد دو ہفتہ پاکستان میں قیام کرے گا

چیئرمین سینیٹ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ طویل کرفیو سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ مسئلے کا پر امن حل مذاکرات سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کان کنی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔