پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا، عمران خان کا پیکیج لولی پاپ ہے، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ختم ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مصطفیٰ کمال
حکومت ختم ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مصطفیٰ کمال

کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے ایک بھی باشندے نے اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف ریلی میں حصہ نہیں لیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس ، بجلی سمیت ہر چیز کراچی کے عوام کے لئے مہنگی ہے اور ملک میں بڑھتی افراط زر کی وجہ سے وہ بے پناہ پریشانی کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا میٹروپولیٹن کراچی کی ترقی کے لئے 1100 ارب کا پیکیج کسی ’’ لولی پاپ ‘‘ کے سوا کچھ نہیں ہے،سندھ میں تباہی عمران خان نے نہیں پیپلزپارٹی نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمورتک کسی نے برا کیا ہے تووہ سندھ حکومت نے کیا ہے،عمران خان نےوعدہ کیا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگرسندھ میں کچھ برا ہوا ہے توسندھ حکومت نے برا کیا ہے،پیپلزپارٹی 12سال سے سندھ میں حکمرانی کررہی ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما ایسے تقریرکررہے ہیں جیسے وہ کبھی حکومت میں نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:اپنی پسند کے آئی جی سندھ پر بلاول بھٹو کا کنٹرول ہے، شہزاداکبر

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی میں لسانی بنیادوں پر7 اضلاع بنائے گئے ہیں،کراچی کےعوام کی گنتی مردم شماری میں درست نہیں کی گئی،اس پرکسی نےجلسے میں بات نہیں کی،کل پی ڈی ایم جلسے میں کراچی کے مسائل پربات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین بھی دستیاب نہیں، کورونا کی وجہ سے معیشت ابھی بحال ہوئی نہیں اوربجلی مہنگی کردی گئی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Related Posts