چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین سید محسن رضا نقوی کا قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ، محسن نقوی نے اسٹیڈیم اور اکیڈمی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی رہائش کے معائنے اور اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں سہولیات اور ڈریسنگ رومز کا جائزہ لیا اور انہیں HBL PSL 9 کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دونوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران، انہوں نے نیسپاک، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (IDAP)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر کے لیے روڈ میپ پیش کریں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیرمین کے ہمراہ تھے۔

Related Posts