الیکشن 2024: ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 1122 ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین کی زیر صدارت ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے کراچی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر کراچی میں ایمرجنسی افسران، اسٹیشن انچارج صاحبان، کمیونیکیشن اینڈ لازن افسران اور میڈیا کوارڈینیٹر نے بِالْمُشافَہ جبکہ ایمرجنسی آفیسر حیدرآباد و نوابشاھ، ایمرجنسی آفیسر لاڑکانہ، اسٹیشن انچارج سکھر، اور کمیونیکیشن اینڈ لازن آفیسر میرپور خاص نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سندھ کا کہنا تھا کہ کل کا دن الیکشن کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم ترین ہے۔ اجلاس میں ایمرجنسی افسران، اسٹیشن انچارج صاحبان اور کمیونیکیشن اینڈ لازن افسران نے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سندھ نے کہا کہ تمام ریسکیورس چاک و چوبند دستوں کے ساتھ کل اپنی اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ ہماری اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت اور حفاظت ہے۔

الیکشن اسپیشل ڈیوٹی میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا عملہ مکمل طور پر اپنی حاضری یقینی بنائے اور ریسکیو 1122 سے ملحقہ سروسز جس میں ایمبولینس سروس، فائر اینڈ ریسکیو سروس اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی سروسز مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل کی اپنے کنٹرول روم اسٹاف کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریش، پولیس، رینجرز اور دیگر شامل ہیں ان کے قائم کردہ کنٹرول روم میں اپنی نمایندگی کو یقینی بنانے کے ہدایت کی گئی۔

Related Posts