چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے مصباح الحق کو پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔

بھیجے گئے پیغام میں ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب کرکٹ کمیٹی کے لیے سینئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرے گی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین ذکا اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے عہدوں پر برقرار رہنا مشکل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈہیڈکوچ کے لیے نیا نام تلاش کرے گی۔

Related Posts