پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی اخراجات: چیئرمین کو ریکارڈ سمیت حاضری کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی اخراجات: چیئرمین کو ریکارڈ سمیت حاضری کا حکم
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی اخراجات: چیئرمین کو ریکارڈ سمیت حاضری کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی اخراجات پر سوالات کھڑے ہو گئے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو حکم دیا ہے کہ ریکارڈ لے کر اجلاس میں شریک ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں چیئرمین احسان مانی دیگر بورڈ حکام کے ہمراہ بورڈ کے اخراجات کا حساب کتاب لے کر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ کی آمدن و اخراجات کا مکمل ریکارڈ دیکھا جائے جس میں ملازمین کی تنخواہیں اور سہولیات کے ساتھ ساتھ مراعات کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

کرکٹ بورڈ کا 2 برس کا ریکارڈ قائمہ کمیٹی کے ریڈار پر ہے جس کی تفصیلات بتانے کے لیے چیئرمین بورڈ احسان مانی کے ساتھ ساتھ چیف فنانس آفیسر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور دیگر شرکت کریں گے۔

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) حکام آمدن اور اخراجات کی تفصیلات زبانی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس پر قائمہ کمیٹی ممبران اختلاف کرسکتے ہیں۔ بورڈ حکام سے دستاویزی ریکارڈ لانے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات پر سوالات اٹھاتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے۔

کراچی میں دو ماہ قبل  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پیسہ میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہےلیکن پی سی بی نے آج بھی میرے 4 سے 6 کروڑ روپے دینے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ بورڈ  میرا 6کروڑ روپے کامقروض ہے۔یونس خان

Related Posts