چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman NDMA Addresses press conference in Islamabad

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ امسال ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

پری مون سون تیاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرسال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیر پگھلنے سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔

امسال ملک میں زیادہ بارشیں ہونے اور سیلاب کا خدشہ ہے،کورونا کی وباء اور ٹڈیوں کی صورتحال میں آنے والا مون سون سیزن مربوط حکمت علی کا تقاضا کررہا ہے لہٰذا ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب کے امکانات اس سیزن میں زیادہ ہیں اور بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں  اس لئے مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے قومی پلان بنایا ہے جس میں تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، پراعتماد ہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز مکمل تیار رہیں گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں حکام سے گذارش ہے کہ تمام نالے صاف کروائیں جبکہ حیدر آباد، سکھر، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی اور نوشہرہ میں بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رواں سال طوفانی بارشیں متوقع، شہر کے نشیبی علاقے ڈوبنے کا خدشہ

مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ رہے گا۔گزشتہ سال بھی کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Posts