دنیا بھر میں کل خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، چیئرمین نادرا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم 14 مارچ سے 18 مارچ تک ہفتہ وار حقوق خواتین منائیں گے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نادرا بھی خواتین کی قیادت، قوت اور ہمت کا اعتراف کرتے ہوئے دنیا کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین بااختیار ہوتی ہیں اس معاشرے میں مثبت تبدیلیاں نظر آنی شروع ہوجاتی ہیں۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ رجسٹریشن کے ذریعے سے صنفی مساوات قائم کرنے کے لیے اپنے عزم پر مضبوطی سے کار بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل