اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے اپنی کوششیں دوگناکرکے میگا کرپشن، وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹر میں تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب کے آپریشنل اور پراسیکوشن ڈویژن کی شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں، انوسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے، احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشنز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے تاکہ میگا کرپشن مقدمات کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے چیلنج سے نمٹا جاسکے جس کیلئے نیب افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے قانون کے مطابق دن رات محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کے حوالے