کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی و انچارج سی،بی، سی ایم کیو ایم پاکستان شیخ صلاح الدین نے پی،ڈبلیو، ڈی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ وسطی میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔
پی ڈبلیوڈی کے افسرا ن نے ضلع وسطی کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لانے کے حوالے سے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں چیئرمین ریحان ہاشمی اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سے خصوصی اجلاس میں ملاقات کی۔
اجلاس میں سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی و رہنما ایم کیو ایم پاکستان شیخ صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، ضلع وسطی کے مختلف یونین کونسل کے حق پرست بلدیاتی نمائندے،پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اورواٹر بورڈکے افسران نے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کو شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندے اپنے وعدوں پر قائم ہیں وہ عوام کی دہلیز پر انھیں تمام تر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔
انہوں پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از مکمل کریں تاکہ جلد از جلد عوام ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کیلئے حکمت عملی تیار