آصف زرداری کوقانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں، چوہدری شجاعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran should trust allies, stay away from conspirators: Ch Shujaat

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد سے لاہور آئے تو مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔

خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے کلید بردار محمد علی نوری نے ان کے گھر آ کر ان کی صحت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ان سے گلہ کیا کہ پنجابی وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں وہی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے متعلق بھی ہیں، ان کے مقدمات پنجاب میں لا کر ٹرائل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

ان کو بھی صحت کی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو پنجاب وزیراعظم کو ملی تھیں جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس ایشو کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، ایسا نہیں کہنا چاہئے، آصف علی زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ندیم قمر کی آصف زرداری کی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بورڈ سے مشاورت

انہیں بھی وفاقی حکومت قانون کے مطابق سابق صدر پاکستان کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے، سندھ میں جو سابق صدر آصف علی زرداری پر مقدمات ہیں پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Related Posts